27 فروری 2019 پاکستان کی مسلح افواج کے تجدید عہد کا دن ہے، جنرل بابر افتخار
27 Feb 2021 12:03
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت سے تمام خطرات کے خلاف ہمیشہ مادر وطن کا دفاع کریں گے۔
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی مسلح افواج کے تجدید عہد کا دن ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت سے تمام خطرات کے خلاف ہمیشہ مادر وطن کا دفاع کریں گے۔
خیال رہے کہ بھارت کی تاریخی شکست کو دو برس مکمل ہو گئے ہیں۔ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے دن کے اجالے میں بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور ان کے دو طیارے مار گرائے۔ بھارتی فوج نے بالا کوٹ میں رات کے وقت بزدلانہ فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں پاکستان نے اپنے کچھ درختوں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔
خبر کا کوڈ: 918621