آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ ’صدائے پاکستان‘ جاری
27 Feb 2021 12:14
ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019 میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی.
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ نےآپریشن سوئفٹ ریٹورٹ (او ایس آر) کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ ’صدائے پاکستان‘ جاری کر دیا۔پاک فضائیہ کی جانب سے یہ نغمہ ’سرپرائز ڈے‘ کو 2 سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔ نغمہ ’صدائے پاکستان‘ مایہ ناز گلوکار علی حمزہ نے گایا ہے، ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019 میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔
خبر کا کوڈ: 918624