QR CodeQR Code

ملک کے دفاع کیلئے ہماری افواج کے کارنامے دنیا تسلیم کرتی ہے، عمر ایوب

27 Feb 2021 12:38

وفاقی وزیر پیٹرولیم و پاور عمر ایوب کا کہنا ہے کہ فروری کی 27 تاریخ پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی روشن مثال ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی بالاکوٹ پر ناکام سرجیکل اسٹرائیک کے دو برس مکمل ہونے پر وفاقی وزیر پیٹرولیم و پاور عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع کیلئے ہماری بہادر افواج کے کارنامے دنیا تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری کی 27 تاریخ پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی روشن مثال ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ اپنےسے کئی گنا بڑے دشمن کے ساتھ 1965ء کی جنگ ہو یا ایسے معرکے ہمیں اپنی افواج پر ناز ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر نے پاک فوج زندہ باد، پاک بحریہ و پاک فضائیہ پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔


خبر کا کوڈ: 918628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918628/ملک-کے-دفاع-کیلئے-ہماری-افواج-کارنامے-دنیا-تسلیم-کرتی-ہے-عمر-ایوب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org