QR CodeQR Code

کراچی، سینیٹ امیدوار پلوشہ خان کے گھر پر حملہ

27 Feb 2021 13:03

پلوشہ خان کے مطابق 5 سے زائد افراد آئے، گھر والوں کو دھمکیاں دیں اور بار بار یہ کہتے رہے کہ پلوشہ خان کو باہر نکالو۔ پی پی رہنما کے مطابق وہ تھانے میں درخواست دے رہی ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو بھی واقعے کی اطلاع دے دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹ انتخابات میں سندھ سے امیدوار پلوشہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا پلوشہ خان کے مطابق 5 سے زائد افراد آئے، گھر والوں کو دھمکیاں دیں اور بار بار یہ کہتے رہے کہ پلوشہ خان کو باہر نکالو۔ پی پی رہنما کے مطابق وہ تھانے میں درخواست دے رہی ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو بھی واقعے کی اطلاع دے دی ہے۔ معلوم نہیں کہ مشکوک افراد کی آمد کا مقصد کیا تھا، تاہم اہل محلہ بھی واقعے پرتشویش میں مبتلا ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ پلوشہ خان نے تحریری درخواست نہیں دی، مگر گھر کے باہر شکوک افراد کی اطلاع دی ہے، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 918630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918630/کراچی-سینیٹ-امیدوار-پلوشہ-خان-کے-گھر-پر-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org