0
Saturday 27 Feb 2021 13:43

پشاور میں خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا

پشاور میں خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ریسکیو 1122 ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم لیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں خاتون نے باامر مجبوری ریسکیو 1122 ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دے دیا، کوہاٹ روڈ کی رہائشی خاتون کو ڈیلیوری کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، کہ خاتون کی حالت بگڑ گئی، جس پر گھر والوں کی اجازت اور موجودگی میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے پیشہ وارانہ انداز میں ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کردی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایمبولینس میں ڈیلیوری کٹ اور دیگر سامان موجود ہے جسے استعمال کیا گیا، اور ریسکیو کی خاتون اہلکار نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے آپریشن کیا، جس کے  بعد زچہ و بچہ بالکل ٹھیک ہے۔ ریسکیو کے مطابق رواں ماہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ریسکیو ایمبولینس میں 10 بچوں نے جنم لیا، اور  چند روز قبل مالاکنڈ میں جڑواں بچوں نے بھی ایمبولینس میں ہی جنم لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 918635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش