QR CodeQR Code

روسی سفارتکار شمالی کوریا سے کیسے فرار ہوئے

27 Feb 2021 14:01

روسی سفارتخانے نے اپنے فیس بک پیج پر جاری بیان میں کہا ہےکہ ان حالات میں دشوار گزار کانوں کے ذریعے سفر سے ہی شمالی کوریا سے باہر نکلنا ایک واحد راستہ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا میں کورونا کی وجہ سے عائد سخت پابندیوں سے تنگ ہوکر روسی سفارتکار کٹھن راستہ اختیار کرکے ملک سے فرار ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں قائم روسی سفارت خانے کے 8 ملازمین اور ان کے اہلخانہ دشوار گزار راستوں کا سفر کر کے شمالی کوریا سے باہر نکلے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ نے شمالی کوریا سے نکلنے کے لیے 34 گھنٹے سفر کیا۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے ملک کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے انتہائی سخت لاک ڈاؤن نافذ کررکھا ہے جس کی وجہ سے شمالی کوریا کی سرحدیں مکمل طور پربند ہیں اور ان ہی حالات کی وجہ سے پیانگ یانگ میں واقع سفارتکار مشکلات کا شکار ہیں جب کہ شمالی کوریا کی سرکاری ائیرلائن نے بھی اپنی پروازیں معطل کر رکھی ہیں۔ روسی سفارتخانے نے اپنے فیس بک پیج پر جاری بیان میں کہا ہےکہ ان حالات میں دشوار گزار کانوں کے ذریعے سفر سے ہی شمالی کوریا سے باہر نکلنا ایک واحد راستہ تھا۔ سفارتکاروں نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ سفر کا آغاز ٹرین کے ذریعے کیا اور شمالی کوریا کے بوسیدہ ریلوے نظام کے ذریعے 32 گھنٹے سفر کیا جس کے بعد انہوں نے بارڈر کی طرف جانے کے لیے 2 گھنٹے بس چلائی جہاں سے انہوں نے ایک ٹرین ٹرالی لی اور اہلخانہ کو سامان سمیت اس میں منتقل کیا۔ شمالی کوریا کے سفارتخانے کی جانب سے سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ کی ٹرالی پر سوار تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 918636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918636/روسی-سفارتکار-شمالی-کوریا-سے-کیسے-فرار-ہوئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org