QR CodeQR Code

وینزوئلا کیجانب سے شام پر امریکی حملے کی شدید مذمت

27 Feb 2021 14:32

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں وینزوئلا کے وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ واشنگٹن دوبارہ لامتناہی جنگوں کیجانب پلٹ آیا ہے اور اب اسنے سفارتکاری و بین الاقوامی قوانین سے دوری اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وینزوئلا کے وزیر خارجہ خورخہ رئاسا (Jorge Areasa) نے شام پر ہونے والے امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں خورخہ رئاسا نے لکھا ہے کہ وینزوئلا، شامی سرزمین پر ہونے والے امریکی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور ساتھ ساتھ ہی شامی قوم اور حکومت کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا بھی اظہار کرتا ہے۔ وینزوئلا کے وزیر خارجہ نے لکھا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ واشنگٹن دوبارہ لامتناہی جنگوں کی جانب پلٹ آیا ہے اور اب اس نے سفارتکاری و بین الاقوامی قوانین سے دوری اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی وزارت دفاع کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے براہ راست حکم پر شام کے مشرقی علاقوں میں واقع اسلامی مزاحمتی فورسز سے متعلق چند اہداف پر بمباری کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 918645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918645/وینزوئلا-کیجانب-سے-شام-پر-امریکی-حملے-کی-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org