0
Saturday 27 Feb 2021 14:34

امن کیلئے ہم نے بھارتی پائلٹ کو واپس کیا، شاہ محمود قریشی

امن کیلئے ہم نے بھارتی پائلٹ کو واپس کیا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے خطے کا امن متاثر کیا، دنیا نے دیکھا امن کے لیے ہم نے بھارتی پائلٹ کو واپس کیا، کنٹرول لائن پرسیزفائر کی بحالی خوش آئند ہے۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مباحثہ ہوا، بھارت میں اقلیتوں کے انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں امتیازی شہری قوانین پر عالمی انسانی حقوق کے ادارے نے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ خطے کا امن متاثر کرنے والے مسائل کو دونوں طرف حل کرنا ہوگا۔ وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ 2003ء کے معاہدے کے تحت ایل او سی پر فائر بندی خوش آئند ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن پر یورپی پارلیمنٹیرینز نے بھی اظہار تشویش کیا جبکہ بھارت کے دانشور طبقے نے بھی مودی کی کشمیر پالیسی کو ناکامی قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 918646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش