QR CodeQR Code

فیصل سبزواری کے بیان پر پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم اراکین کے درمیان تلخی

27 Feb 2021 15:13

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج نے کہا کہ فیصل سبزواری کے بیان سے پی ٹی آئی اراکین کی دل آزاری ہوئی ہے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ ہمارا تحریک انصاف سے 9 نکاتی مطالبات پر اتحاد ہے، ہمیں اپنے بہت سے معاملات خود سے دیکھنے ہوتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس میں سینیٹ الیکشن پر اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں  پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم اراکین کےدرمیان فیصل سبزواری کے بیان پر تلخی ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج نے اجلاس کے دوران کہا کہ سینیٹ الیکشن سر پر ہے، اتحادی ہمارےخلاف بیان دے رہے ہیں، اتحادی جماعت نے این اے 247 کی پٹیشن سے متعلق بیان دیا۔ ارسلان تاج نے کہا کہ فیصل سبزواری کے بیان سے پی ٹی آئی اراکین کی دل آزاری ہوئی ہے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ  ہمارا تحریک انصاف سے 9 نکاتی مطالبات پر اتحاد ہے، ہمیں اپنے بہت سے معاملات خود سے دیکھنے ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیصل سبزواری کے جواب میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آپ کا وفاق سے معاہدہ ہوگا کہنے کو ہمارے پاس بھی بہت کچھ ہے۔ فردوس شمیم  نقوی نے کہا کہ ہم نے کچھ کہا تو بات دور تک چلی جائے گی، سب کے لئے بہتر ہوگا 3 مارچ کے انتخابات پر توجہ دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  اجلاس میں فیصل واوڈا اور سیف اللّٰہ ابڑو بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اراکین صوبائی اسمبلی اچھے انداز میں اپنے امیدواروں کو کامیابی دلائیں۔


خبر کا کوڈ: 918655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918655/فیصل-سبزواری-کے-بیان-پر-پی-ٹی-آئی-اور-ایم-کیو-اراکین-درمیان-تلخی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org