QR CodeQR Code

عراق کا استحکام صرف اور صرف امریکی اخراج سے ہی ممکن ہے، شیخ قیس الخزعلی

27 Feb 2021 16:20

عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس عصائب اہل الحق کے سربراہ نے عراقی سرحد کے قریب واقع شامی علاقوں پر امریکی ہوائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ان حملوں سے ثابت ہو جاتا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت، اسکی معاندانہ سیاست اور ان حملوں کے عمدی تسلسل کا مقصد غاصب صیہونی رژیم کی نوکری اور عراق کے سپوتوں کا خون بہا کر اُسے ناقابل تلافی نقصان پہنچانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس عصائب اہل الحق کے سربراہ شیخ قیس الخزعلی نے عراقی سرحد کے قریب واقع شامی علاقوں پر امریکی ہوائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ہم عراق و شام کی سرحدی حفاظت پر مامور حشد الشعبی کے مجاہدین کو اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران نشانہ بنائے جانے پر مبنی امریکی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ شیخ قیس الخزعلی نے تاکید کی کہ ان حملوں نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت، اس کی معاندانہ سیاست اور ان حملوں کے عمدی تسلسل کا مقصد غاصب صیہونی رژیم کی نوکری اور عراق کے سپوتوں کا خون بہا کر اُسے ناقابل تلافی نقصان پہنچانا ہے۔

عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم تاکید کرتے ہیں کہ ملک سے امریکی فورسز کا اخراج ہی عراقی استحکام کا واحد راستہ ہے جبکہ اس مقصد کے حصول کے لئے صرف اور صرف عوامی ارادہ، سیاسی فیصلہ اور عراقی مزاحمتی محاذ کی طاقت ہی کافی ہے۔ واضح رہے کہ شام میں غیر قانونی طور پر موجود قابض امریکی فورسز کی جانب سے عراقی سرحد کے قریب واقع شام کے مشرقی علاقوں پر جمعے کے روز ہوائی حملہ کر دیا گیا تھا جس کے بارے امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس حملے کا حکم براہ راست جو بائیڈن کی جانب سے دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 918666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918666/عراق-کا-استحکام-صرف-اور-امریکی-اخراج-سے-ہی-ممکن-ہے-شیخ-قیس-الخزعلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org