0
Saturday 27 Feb 2021 17:03

عراقی وزیر خارجہ کی سرکاری دورے پر تہران آمد

عراقی وزیر خارجہ کی سرکاری دورے پر تہران آمد
اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ فواد حسین جاری ماہ کے دوران ایران کے دوسرے سرکاری دورے پر آج تہران پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کے اس دورے کا مقصد ایران کے اعلی سیاسی و سکیورٹی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو ہے۔ ایران کے اپنے دورے کے دوران فواد حسین نے سب سے پہلے ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی نمائندے اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ایڈمرل علی شمخانی کے ساتھ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی حالات پر خصوصی گفتگو کی گئی۔

فؤاد حسین با شمخانی دیدار کرد

قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی جانب سے آج صبح ان کا استقبال کیا گیا جبکہ سہ پہر کے وقت ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ بھی گفتگو کی۔

خبر کا کوڈ : 918670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش