QR CodeQR Code

زہریلا برطانوی میڈیا میری ذہنی صحت کو خراب کر رہا تھا، شہزادہ ہیری

27 Feb 2021 17:18

ٹی وی شو کے دوران شہزادہ ہیری نے کہا کہ میں نے برطانیہ سے منتقل ہوتے وقت وہی کیا جو ایک شوہر اور ایک والد کو کرنا چاہیے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے والے شہزادہ ہیری نے برطانوی میڈیا کو زہریلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا میری ذہنی صحت کو تباہ کر رہا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے ایک ٹی وی شو کے دوران کہا کہ میں نے برطانیہ سے منتقل ہوتے وقت وہی کیا جو ایک شوہر اور ایک والد کو کرنا چاہیے تھا۔ شہزادہ ہیری نے برطانوی میڈیا کو زہریلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی میڈیا میری ذہنی صحت کو تباہ کر رہا تھا، ہمارے لیے ماحول بہت مشکل ہو گیا تھا۔

 
ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی شاہی ذمہ داریوں سے نہیں بھاگا، میں نے شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے لیکن فلاحی کام ہمیشہ جاری رکھوں گا۔ خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے گزشتہ برس کے اوائل میں سلطنت برطانیہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا اور جوڑا کیلی فورنیا منتقل ہو گیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 918673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918673/زہریلا-برطانوی-میڈیا-میری-ذہنی-صحت-کو-خراب-کر-رہا-تھا-شہزادہ-ہیری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org