0
Saturday 27 Feb 2021 17:41

آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز "جوہری معاہدے" کو مکمل زندہ کرنے کیلئے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے، روس

آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز "جوہری معاہدے" کو مکمل زندہ کرنے کیلئے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے، روس
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب میخائیل اولیانوف (Mikhail Ulyanov) نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے بارے آسٹریا کے شہر ویانا میں آئندہ سوموار کے روز منعقد ہونے والے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز (IAEA Board of Governors) کے اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی گورننگ باڈی کے تمام 35 اراکین؛ ایرانی جوہری معاہدے کو مکمل طور پر زندہ کرنے کے لئے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں جوہری معاہدے کے دوبارہ زندہ کئے جانے سے متعلق میسر فرصت کے ہاتھ سے نکل جانے کے حوالے سے قبل از وقت خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وقت تیزی کے ساتھ گزر رہا ہے.. جوہری معاہدے میں دوبارہ جان پھونکنے کے لئے میسر موقعے کا بند ہوتا دروازہ جلد ہی پہلے سے زیادہ تنگ ہو جائے گا اور یہی وجہ ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کو اس کے تمام کے تمام 35 اراکین کے انتہائی ذمہ دارانہ رویے کی اشد ضرورت ہے۔

خبر کا کوڈ : 918684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش