QR CodeQR Code

لاہور، ڈولفن، پیرو، کیو آر ایف، کے بعد ’’ابابیل فورس‘‘ میدان میں آگئی

27 Feb 2021 18:26

شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر پولیس میں ایک نئی فورس متعارف کرائی گئی ہے۔ اس مقصد کیلئے پولیس حکام نے ریپیڈ بیسڈ فورس تشکیل دی ہے، جو موٹر سائیکلوں پر شہریوں کی رکھوالی کرے گی۔ رسپانس فورس میں سے اکیاون اہلکاروں کو منتخب کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کیلئے ابابیلوں کا دستہ تیار کر لیا گیا۔ اکیاون اہلکار ہاٹ سپاٹس پر رسپانڈ کریں گے۔ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر پولیس میں ایک نئی فورس متعارف کرائی گئی ہے۔ اس مقصد کیلئے پولیس حکام نے ریپیڈ بیسڈ فورس تشکیل دی ہے، جو موٹر سائیکلوں پر شہریوں کی رکھوالی کرے گی۔ رسپانس فورس میں سے اکیاون اہلکاروں کو منتخب کیا گیا ہے، جو شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ ڈکلییر کئے گئے ہیں۔ جہاں ابابیل سکواڈ ترجیحی بنیادوں پر پٹرولنگ کریگا۔ اس فورس کا افتتاح سی سی پی او لاہور غلام محمود دوگر نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ اس فورس کے آنے سے جرائم میں کمی آئے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈولفن فورس، پی آر یو، ایلیٹ فورس، کیو آر ایف سمیت دیگر فورسز بھی کام کر رہی ہیں مگر شہر میں جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں۔


خبر کا کوڈ: 918692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918692/لاہور-ڈولفن-پیرو-کیو-ا-ر-ایف-کے-بعد-ابابیل-فورس-میدان-میں-ا-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org