0
Saturday 27 Feb 2021 18:41

لاہور، یوم علیؑ کی مناسبت سے جامعہ زینبیہ میں آرٹ ورک اور پینٹگز کے مقابلے

لاہور، یوم علیؑ کی مناسبت سے جامعہ زینبیہ میں آرٹ ورک اور پینٹگز کے مقابلے
اسلام ٹائمز۔ جشنِ میلادِ یعسوب الدین، امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے سلسلہ میں جامعہ زینبیہ ادارہ منھاج الحسین لاہور میں جشن اور عشق علی (ع) کے نام سے آرٹ ورک مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ مقابلے میں کثیر تعداد میں خواتین کے علاوہ مختلف اداروں کے بچوں نے بھر پور شرکت کی۔ ادارہ منہاج الحسینؑ کے ذیلی ادارے جامعہ زینبیہ کی جانب سے ولادت با سعادت امام علی علیہ السلام کے حوالے سے آرٹ ورک اور پینٹنگز کا مقابلہ رکھا گیا تھا جس کے نتائج کا اعلان 13 رجب المرجب کو میلاد میں کیا گیا۔ پروگرام میں مسز علامہ محمد اکبر حسین، خانم سیدہ سائرہ جعفری، خانم فوزیہ بانو، خانم صدف ارشد، معلمہ صائمہ علی، و مسز محمد اکبر کے علاوہ خانم عفت کاظم و خانم ماریہ نے بھی شرکت کی۔

دوسرے سالانہ آرٹ ورک مقابلہ کے حوالے سے خانم سیدہ سائرہ جعفری کا کہنا تھا کہ اس قسم کے مقابلوں کا مقصد بچوں میں سیرت علوی کے مختلف پہلوؤں کو بچوں کے ذہنوں میں نقش کرنا ہے اور بچے اس آرٹ ورک و پینٹنگ کرتے ہوئے خود کو مولا سے بھت قریب محسوس کرتے ہیں اور یہ قربتِ علوی ایجاد کرنا ہی ہمارا مقصد ہے۔ خانم سائرہ جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ان جشنوں کے ذریعے ہم سیرت علی علیہ السلام کی خوشبو و تجلییوں کو معاشرے میں بکھیرتے ہیں، جو علوی و مھدوی معاشرے کی طرف ایک قدم ہے۔ آخر پر انہوں نے تمام معاونین و حاضرین بالخصوص طالبات جامعہ زینبیہ کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 918695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش