QR CodeQR Code

کسان تحریک، کسانوں نے نریندر مودی کو خون سے خط لکھا

27 Feb 2021 20:06

ایک طرف دہلی بارڈرس پر مظاہرین کسان بغیر قانون واپسی کے گھر واپسی کیلئے تیار نہیں ہیں اور دوسری طرف مختلف ریاستوں میں کسان پنچایتوں کے ذریعہ تحریک کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک اپنے شباب پر ہے۔ ایک طرف دہلی بارڈرس پر مظاہرین کسان بغیر قانون واپسی کے گھر واپسی کے لئے تیار نہیں ہیں اور دوسری طرف مختلف ریاستوں میں کسان پنچایتوں کے ذریعہ تحریک کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ مودی حکومت نے کسانوں کے مطالبہ پر واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ قوانین میں ترمیم کے لئے وہ مذاکرات کرنے کو تیار ہے، لیکن قانون واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ اس درمیان جیند کے احتجاجی کسانوں نے اپنے خون سے ایک خط لکھا ہے کہ جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ زرعی قوانین کو واپس لے لیں۔


خبر کا کوڈ: 918704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918704/کسان-تحریک-کسانوں-نے-نریندر-مودی-کو-خون-سے-خط-لکھا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org