0
Saturday 27 Feb 2021 20:18

اداروں کے درمیان توازن بگڑتا ہے تو ملک میں بدامنی پیدا ہو جاتی ہے، راہل گاندھی

اداروں کے درمیان توازن بگڑتا ہے تو ملک میں بدامنی پیدا ہو جاتی ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ تمل ناڈو کے وی او سی کالج کے میدان میں ایک تقریب کے دوران کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک کے الگ الگ ایشوز پر پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان توازن بگڑتا ہے تو ملک میں بدامنی پیدا ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ سالوں سے سبھی اداروں پر منظم طریقے سے حملہ کیا جا رہا ہے۔ افسوس ہے کہ ہندوستان میں سیکولرزم مر گئی ہے کیونکہ ایک تنظیم آر ایس ایس ہے جو ہمارے ملک کے اداروں میں موجود توازن کو بگاڑ رہی ہے اور برباد کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ سیکولرزم ہماری ثقافت اور تاریخ کی بنیاد ہے، اس ملک میں سیکولرزم پر حملہ ہو رہا ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی اس کی قیادت کر رہے ہیں، یہ صرف آئین پر حملہ نہیں ہے بلکہ تاریخ اور ثقافت پر بھی حملہ ہے، اسے روکنا بہت ضروری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ سوال یہ نہیں ہے کہ وزیراعظم معاون ہیں یا نہیں، سوال یہ ہے کہ نریندر مودی کس کے لئے معاون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بھارت کے غریبوں، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کے لئے کارآمد ہوں اور نریندر مودی صرف دو لوگوں کے لئے کارآمد ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ چین نے ہندوستان کے کچھ اسٹریٹجک علاقوں پر قبضہ کیا ہے، پہلے انہوں نے ڈوکلام میں آئیڈیا کو ٹیسٹ کیا، انہوں نے دیکھا کہ ہندوستان نے ردعمل نہیں دیا، پھر چین نے اپنے اس آئیڈیا کو لداخ، اروناچل پردیش میں دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے ہوتے ہوئے ہماری زمین واپس نہیں آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 918706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش