0
Saturday 27 Feb 2021 19:49
پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات بآسانی جیت جائے گی

اپوزیشن نے ہمیشہ لین دین اور خرید و فروخت کی سیاست کی، فیصل جاوید

اپوزیشن نے ہمیشہ لین دین اور خرید و فروخت کی سیاست کی، فیصل جاوید
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات باآسانی جیت جائے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پریشانی پی ڈی ایم کو ہے، بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آ رہے ہیں، اپوزیشن والے مارکیٹ میں بیگ لے کر گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ لین دین اور خرید و فروخت کی سیاست کی ہے، یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں، اوپن بیلٹ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات بآسانی جیت جائے گی۔ پریشانی پی ڈی ایم کو ہے، انشاءاللہ ناکامی انکا مقدر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی امیدوار یا ووٹ ڈالنے والا رکن بیلٹ کی تصویر نہ لے سکے۔ خیال رہے الیکشن کمیشن 48 سینیٹرز کے لیے الیکشن کا انعقاد کرے گا، 11 مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے، سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کو چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہو گی، پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 918710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش