0
Saturday 27 Feb 2021 20:05
پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونا خوش آئند ہے 

 عمران خان ترکی، ملائشیا اور روس کے ساتھ نئے بلاک کی طرف آگے بڑھیں، ثروت اعجاز قادری

 عمران خان ترکی، ملائشیا اور روس کے ساتھ نئے بلاک کی طرف آگے بڑھیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونا خوش آئند بات ہے، کراچی میں کھڑے ہو کر اردو زبان بولنے والوں کو برا بھلا کہنے والا کس کو خوش کر رہا ہے؟۔ مارچ کے بعد تبدیلی آئے گی۔ ملتان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی صورتحال سے سب واقف ہیں، پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونا خوش آئند ہے، سندھ اور بلوچستان میں بھی خریدوفروخت کی بجائے بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونے چاہیئں، ہم نے اچھے لوگوں کو منتخب نہیں کیا، زبان اور مسلک کی بنیاد پر ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی جاتی ہے، 13 مارچ 2021ء کو نشترپارک میں عظیم الشان جلسہ کریں گے، دنیا میں امن و امان کے قیام کے لئے پاک فوج کی کاوشیں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سیاست پر فاتحہ پڑھنے کو دل چاہتا ہے، کراچی میں کھڑے ہو کر اردو زبان بولنے والوں کو برا بھلا کہنے والا کس کو خوش کر رہا ہے؟۔ ملک میں حقیقی تبدیلی لائیں گے، مارچ کے بعد تبدیلی آئے گی اور نشتر پارک جلسہ میں اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے سیاستدانوں کو کشمیریوں کا لہو نظر نہیں آتا، ہمیں کشمیریوں کے دکھ درد کا احساس ہونا چاہیئے، متناسب نمائندگی کے حساب سے جماعتوں کو سیٹیں ملنی چاہیئں، ملکی اداروں کو آزاد ہونا چاہیئے، ہم نے 2018ء کے الیکشن میں 22 لاکھ ووٹ حاصل کئے، ہم ملک میں عدل، تعلیم اور امن و امان چاہتے ہیں بہتری کے لئے ملکی آئین میں ترمیم کرنی چاہیئے، عمران خان ترکی، ملائشیا اور روس کے ساتھ نئے بلاک کی طرف آگے بڑھیں موجودہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیئے، سابق حکمران نیب زدہ ہیں، جنہوں نے کرپشن کی ملک کے ووٹ کو بیچنے والے ضمیر فروشی کیوں کر رہے ہیں، ملک میں احتساب کا عمل جاری ہے تاہم دو سیاستدانوں کو این آر او مل چکا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 918719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش