0
Saturday 27 Feb 2021 20:40

سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سکھر کے علاقے میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، تاہم دونوں دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی سندھ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی سندھ نے سکھر میں مشترکہ کارروائی کے دوران تھانہ پٹنی کی حدود میں کارروائی کی۔ اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ چھاپہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی اطلاع پر مارا گیا۔ حساس ادارے اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا، دونوں زخمی دہشت گردوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کیا گیا ہے، جبکہ ٹھکانے میں بارودی مواد اور جدید اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 918736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش