0
Saturday 27 Feb 2021 20:45

کوئٹہ پولیس کی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

کوئٹہ پولیس کی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث 6 افراد گرفتارکر کے 6 موٹر سائیکل برآمد کرلئے، ایس پی کوئٹہ سٹی نور محمد نے سٹی تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کے اندر چند دن سے مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کی روک تھام کے لئے پلان مرتب کیا گیا۔ اس دوران کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتارکر کے 6 موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔ ملزمان کے خلاف 11 دیگر مقدمات بھی درج ہیں، ملزمان کے پاس ماسٹر چابیاں ہوتی ہیں جس کے ذریعے موٹر سائیکل چوری کئے جاتے ہیں۔ سریاب روڈ پر گھر سے موٹر سائیکل کا چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا جبکہ دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی فروخت میں ملوث گروہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ سٹی تھانے کی حدود میں ایک ڈکیت کو بھی گرفتار کر لیا گیا، ڈکیتی کے ملزم سے 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے جبکہ ایک اور کارروائی میں موبائل اسنیچر کے گینگ کے سربراہ کو گرفتار کیا گیا، جس سے پسٹل بھی برآمد ہوا۔ تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 918738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش