QR CodeQR Code

سردار اختر جان مینگل کی میر اسرار اللہ زہری سے ملاقات، سنیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال

27 Feb 2021 21:10

ملاقات میں سنیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، سنیٹ انتخابات کے حوالے سے گفت و شنید کے علاوہ موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل و دیگر رہنماؤں نے بی این پی (عوامی) کے سربراہ نواب زادہ میر اسرار اللہ خان زہری سے ان کی رہآئشگاہ پر ملاقات کی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ایم این اے سردار اختر جان مینگل، ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی، سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، ایم پی اے ثناء جان بلوچ، ایم پی اے میر اختر حسین لانگو، ایم پی اے احمد نواز بلوچ، ایم پی اے میر حمل کلمتی، ایم پی اے بابو رحیم مینگل، ڈاکٹر عبدالقدوس و دیگر نے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ نواب زادہ میر اسرار اللہ خان زہری سے ان کی رہائشگاہ کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سنیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، سنیٹ انتخابات کے حوالے سے گفت و شنید کے علاوہ موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 918740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918740/سردار-اختر-جان-مینگل-کی-میر-اسرار-اللہ-زہری-سے-ملاقات-سنیٹ-انتخابات-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org