0
Saturday 27 Feb 2021 22:20

نائیجیریا میں اغواء کاروں نے 27 طالبات سمیت 42 افراد کو رہا کردیا

نائیجیریا میں اغواء کاروں نے 27 طالبات سمیت 42 افراد کو رہا کردیا
اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا میں اغواء کاروں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد 27 طالبات سمیت 42 مغوی افراد کو رہا کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا میں اغواء کاروں نے دس روز قبل بورڈنگ اسکول پر حملہ کرکے اسکول کے اسٹاف اور ان کے اہل خانہ سمیت درجنوں طالبات کو اغوا کرلیا تھا۔ جن میں سے 42 افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے ہیں۔ ان افراد کا استقبال اہم اور اعلیٰ حکام نے کیا۔ اغواء کاروں کی جانب سے رہا کیے جانے والوں میں 27 طالبات، 3 اسٹاف ممبرز اور ان کے خاندان کے 12 افراد شامل ہیں جن کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

یہ واضح نہیں کہ مغویوں کی رہائی کس معاہدے کے تحت ہوئی ہے اور حکومت کو کتنا تاوان ادا کرنا پڑا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں نے اپنے زیر حراست 5 ساتھیوں کی رہائی کے بدلے مغویوں کو چھوڑ دیا ہے۔ نائیجیریا میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں جس کے لیے بورڈنگ اسکول کے طلبا آسان ہدف ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایک بورڈنگ اسکول کی 300 سے زائد طالبات کو اغوا کرلیا گیا تھا جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 918755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش