QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت نے شعبہ توانائی میں سنگ میل عبور کرلیا

27 Feb 2021 22:30

وزیراعلیٰ محمود خان نے بڑی کامیابی پر صوبے کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی صوبائی کمپنی کو لائسنس ملنا بڑی کامیابی ہے، صوبے میں پیدا ہونے والی سستی بجلی عوام اور صنعتوں کو دینے کیلئے لائسنس درکار تھا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کو لائسنس مل گیا۔ نیپرا اتھارٹی نے سیکشن 18 اے تحت لائسنس کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے بڑی کامیابی پر صوبے کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی صوبائی کمپنی کو لائسنس ملنا بڑی کامیابی ہے، صوبے میں پیدا ہونے والی سستی بجلی عوام اور صنعتوں کو دینے کیلئے لائسنس درکار تھا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کمپنی کے ذریعے سستی بجلی کے معاہدے ہوسکیں گے، صوبائی حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صنعتی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔


خبر کا کوڈ: 918756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918756/خیبر-پختونخوا-حکومت-نے-شعبہ-توانائی-میں-سنگ-میل-عبور-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org