QR CodeQR Code

حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے قوم کی اخلاقیات تباہ کیں، شبلی فراز

27 Feb 2021 22:51

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی رہائی پر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک  میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دیا، حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے قوم کی اخلاقیات تباہ کیں۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی رہائی پر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں، حمزہ ابھی ضمانت پر ہیں، باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اب ہٹ دھرمی سے کہتے ہیں کہ ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، اپنے دور میں انڈے اور مرغی کا ریٹ فکس کرنے والے آج بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی معاملات عدالت میں بتائیں میڈیا کو نہیں، نون لیگ نے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا اور اپنی جیبیں بھریں، قوم کا پیسہ بے رحمی سے کھایا۔


خبر کا کوڈ: 918759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918759/حمزہ-اور-مریم-نواز-کے-بڑوں-نے-قوم-کی-اخلاقیات-تباہ-کیں-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org