0
Saturday 27 Feb 2021 23:07

اسلام آباد، بارہ کہو تھانے کی حدود میں دو بچوں سمیت امام مسجد قتل

اسلام آباد، بارہ کہو تھانے کی حدود میں دو بچوں سمیت امام مسجد قتل
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مضافاتی علاقے بارہ کہو تھانے کی حدود میں دو بچوں سمیت امام مسجد کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بارہ کہو کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں دو بچوں سمیت امام مسجد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں اموات گولیاں لگنے سے ہوئی ہیں۔ مقتولین میں مفتی اکرام، اس کا 13 سالہ بیٹا اور شاگرد شامل ہیں۔ ایس پی عمر خان کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کے مطابق مقتول امام مسجد جے یو آئی ایف کے راولپنڈی کے سالار قاری کرامت الرحمن کا بھائی تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 918764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش