0
Saturday 27 Feb 2021 23:52

مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد

مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ کے زیراہتمام جشن مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا۔ جشن سے خطاب مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی اور معروف عالم دین علامہ اصغر عسکری نے کیا۔ اس موقع پر ذاکر اہلبیت (ع) شہزاد حسین، مولانا نفیس شریف اور حماد رضا نے مولائے کائنات کی شان میں بہترین کلام پیش کیے۔ جشن مولود کعبہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف الجانی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی نے نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد اور ضلع راولپنڈی کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جشن کے آخر میں مہمانان گرامی کو تحائف پیش کئے گئے، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

مرکزی خطیب علامہ مختار امامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح مولائے کائنات (ع) سے بڑے پہلوان اور قوتیں حوف زدہ ہوتی تھیں، اس طرح آج کے زمانے میں مولا علی (ع) کے سچے بیٹے سید علی خامنہ ای سے بھی بڑی بڑی قوتیں حوف زدہ رہتی ہیں۔ بڑی بڑی قوتیں علی (ع) کے بیٹے کی تقریروں کے ترجمے کرتی ہیں۔ ہم پاکستان میں بھی ایسے قائد کے پیچھے چلتے ہیں، جو مخالفین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر علی خامنہ ای کے راستے پر چل رہا ہو، جس طرح کل شہید قائد عارف حسین الحسینی اسی خط پر اپنی جان قربان کرچکے ہیں۔ ہم اسی راستے پر اپنی جان دینے کو تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش