0
Sunday 28 Feb 2021 00:28

سپریم کورٹ یکم مارچ کو سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے سنائے گی

سپریم کورٹ یکم مارچ کو سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے سنائے گی
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ یکم مارچ کو صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے سنائے گی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کاز لسٹ جاری کر دی، جس کے مطابق سپریم کورٹ یکم مارچ کو سینیٹ الیکشن کیس میں صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے سنائے گی۔ سپریم کورٹ نے تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 25 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے نے ریفرنس کے حق میں دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ سینیٹ الیکشن آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت نہیں ہوتے بلکہ الیکشن ایکٹ کے تحت ہوتے ہیں، اس لئے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کروائے جاسکتے ہیں۔ دیگر فریقین الیکشن کمیشن، مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ بیلٹ پیپر کو اوپن نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق سینیٹ الیکشن تین مارچ کو ہونا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش