QR CodeQR Code

اپر کرم میں گھر آگ لگنے سے تین کمرے خاکستر، خاتون اور بچے زخمی

28 Feb 2021 00:49

مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا اور گھر کو مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اگر آگ کو بروقت قابو نہ کیا جاتا تو تمام کمرے لپیٹ میں آ سکتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ اپر کرم کے علاقے گاوں ڈال میں ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے تین کمرے مکمل طور پر خاکستر ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کیں اور مزید کمروں کو نقصان سے بچا لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا اور گھر کو مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اگر آگ کو بروقت قابو نہ کیا جاتا تو تمام کمرے لپیٹ میں آ سکتے تھے۔ یاد رہے کہ عاشق حسین انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے، اس کا سارا گھر جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔ باقی کمرے رہنے کے قابل نہ رہے اب اس کا خاندان ٹینٹوں پر رہنے پر مجبور ہے۔


خبر کا کوڈ: 918778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918778/اپر-کرم-میں-گھر-آگ-لگنے-سے-تین-کمرے-خاکستر-خاتون-اور-بچے-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org