QR CodeQR Code

محمد بن سلمان کی آپریشن کے بعد ویڈیو سامنے آگئی

28 Feb 2021 01:26

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اپینڈیکس کے آپریشن کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئے اور دارالحکومت ریاض کے علاقے دریہ میں ہونے والی دوسری فارمولا کار ریس دیکھنے کے لیے پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ آپریشن کے بعد سعودی ولی عہد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ عرب خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اپینڈیکس کے آپریشن کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئے اور دارالحکومت ریاض کے علاقے دریہ میں ہونے والی دوسری فارمولا کار ریس دیکھنے کے لیے پہنچے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد بن سلمان ریس دیکھنے کے لیے اپنے عملے کے ہمراہ پہنچے، جہاں انہوں ںے ریس کے منتظمین سے بھی ملاقت کی۔ یاد رہے کہ گذشتہ جمعرات کو سعودی ولی عہد کے اپینڈکس کے آپریشن کی خبر اور اسپتال سے گھر روانگی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ خیال رہے کہ امریکی خفیہ ادارے کی حالیہ رپورٹ میں سعودی ولی عہد کو ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد سے محمد بن سلمان ایک بار پھر عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 918779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918779/محمد-بن-سلمان-کی-ا-پریشن-کے-بعد-ویڈیو-سامنے-ا-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org