0
Sunday 28 Feb 2021 02:13

حمزہ شہباز کے باہر آنے سے مریم نواز کو مشکلات کا سامنا ہوگا، شہباز گل

حمزہ شہباز کے باہر آنے سے مریم نواز کو مشکلات کا سامنا ہوگا، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے باہر آنے سے مریم نواز کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔ شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پارٹی کو ہائی جیک کرچکی تھیں، حمزہ شہباز کے باہر آنے سے ان کی مشکلات بڑھیں گی۔ شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز نے حمزہ شہباز کا شو خراب کرنے کی کوشش کی، حمزہ شہباز کی رہائی پر نون لیگ کی بہنیں بہت خوش نظر آئیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک میں کرپشن کو فروغ دیا، حمزہ شہباز ضمانت پر ہیں باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہوگئے، عدالتی معاملات عدالت میں بتائیں میڈیا کو نہیں۔
خبر کا کوڈ : 918784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش