QR CodeQR Code

سعید خطیب زادہ کا دورۂ دمشق

27 Feb 2021 17:41

شام کے اپنے دورے کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اور پبلک ڈپلومیسی و میڈیا قومی مرکز کے ڈائریکٹر نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی و میڈیا کے میدانوں میں پہلے سے بڑھکر باہمی تعاون پر زور دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران حسب سابق، شام کی اقتصادی و ثقافتی تعمیر نو میں شامی حکومت و قوم کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اور پبلک ڈپلومیسی و میڈیا قومی مرکز کے ڈائریکٹر سعید خطیب زادہ نے شام کا دورہ کیا ہے جس کے دوران عمومی سفارتکاری اور میڈیا و ثقافت کے میدانوں میں دوطرفہ تعاون پر مفصل گفتگو ہوئی۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق سعید خطیب زادہ نے اپنے دمشق کے دورے کے دوران پبلک ڈیموکریسی، میڈیا اور ثقافت کے میدانوں میں ایران و شام کے دوطرفہ تعاون پر شامی حکام کے ساتھ گفتگو کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے شامی حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ شامی ممتاز شخصیات کے ہمراہ مختلف فکری و میڈیا نشستوں میں بھی شرکت کی اور ان سے خطاب کیا۔



ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان و پبلک ڈپلومیسی و میڈیا قومی مرکز کے سربراہ نے شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد کے ساتھ بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دونوں ممالک کے درمیان تہذیبی، میڈیا اور سفارتکاری کے میدانوں میں باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ سعید خطیب زادہ نے اس دوران دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی و میڈیا کے میدانوں میں پہلے سے بڑھ کر باہمی تعاون پر زور دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران حسب سابق، شام کی اقتصادی و ثقافتی تعمیر نو میں شامی حکومت و قوم کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 918801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918801/سعید-خطیب-زادہ-کا-دورہ-دمشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org