QR CodeQR Code

جے یو آئی مظاہرین نے مری جانے والی شاہراہ بلاک کر دی

28 Feb 2021 12:04

جے یو آئی کے رہنما قاری کرامت کا کہنا ہے کہ واقعہ حکومت اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے، مقتولین کے قاتل گرفتار کیے جانے تک دھرنا جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مقامی رہنما سمیت 3 افراد کے قتل کے خلاف بارہ کہو میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ جے یو آئی کارکنان اور مقتولین کے اہلخانہ کی جانب سے اٹھال چوک بارہ کہو پر دھرنا اور احتجاج کیا جا رہا ہے، مظاہرین نے مری جانے والی شاہراہ بلاک کر دی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمان کا کہنا ہے کہ مقتول جے یو آئی کے سرگرم رکن تھے، لیکن واقعہ کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی۔ قاری کرامت کا کہنا ہے کہ واقعہ حکومت اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے، مقتولین کے قاتل گرفتار کیے جانے تک دھرنا جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں فائرنگ کر کے جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمان کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 918823

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918823/جے-یو-آئی-مظاہرین-نے-مری-جانے-والی-شاہراہ-بلاک-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org