0
Sunday 28 Feb 2021 13:53

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سعودی عرب کو جوابدہ بنائینگے، امریکی منافقت

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سعودی عرب کو جوابدہ بنائینگے، امریکی منافقت
اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے سعودی عرب سے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کے ساتھ تعلقات اہم ہیں تاہم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ بھی بنائیں گے۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سعودی عرب کا احتساب کرنے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے باور کرایا ہے کہ واشنگٹن اب بھی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا مصمم ارادہ رکھتا ہے۔جمعے کے روز جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ "امریکا مملکت کے امن کے دفاع کا پابند رہے گا"۔
 
بلنکن نے واضح کیا کہ "سعودی عرب کے ساتھ ہمارا تعلق بہت اہم ہے اور ہمارے مشترکہ مفادات بڑے ہیں"۔بلنکن کا یہ بیان سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق وائٹ ہاؤس کی رپورٹ کانگریس میں پیش کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے جمعرات کے روز تصدیق کی تھی کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ "امریکا مملکت کے امن کے دفاع کا پابند ہے"۔
 
وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن اور شاہ سلمان کے درمیان یمن میں جنگ کے پُر امن خاتمے کا معاملہ زیر بحث آیا۔دونوں شخصیات نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران میں سعودی عرب اور امریکا کے بیچ تعلق کی گہرائی کو باور کرایا۔ ساتھ ہی دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا تا کہ یہ دونوں کے مفاد میں کام آئے اور خطے اور دنیا میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 918840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش