QR CodeQR Code

کورونا کے خاتمے تک سو فیصد بچوں کو اسکول بُلانے کی اجازت نہیں دیں گے، سعید غنی

28 Feb 2021 16:45

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر تعلیم نے کہا کہ طے شدہ فیصلوں کے مطابق اسکولوں میں 50 فیصد حاضری ہوگی، اسکول میں بچوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہے، جب 100 فی صد بچوں کو ایک ساتھ اسکول بُلایا جائے گا تو فاصلہ کیسے رکھا جا سکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے تک ہم سو فیصد بچوں کو اسکول بُلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طے شدہ فیصلوں کے مطابق اسکولوں میں 50 فیصد حاضری ہوگی، اسکول میں بچوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہے۔ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب 100 فی صد بچوں کو ایک ساتھ اسکول بُلایا جائے گا تو فاصلہ کیسے رکھا جا سکے گا؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سندھ میں اپنا فیصلہ برقرار رکھیں گے، کوویڈ کے اختتام پر 100 فیصد بچوں کو ایک ساتھ اسکول جانے کی اجازت دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 918857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918857/کورونا-کے-خاتمے-تک-سو-فیصد-بچوں-کو-اسکول-ب-لانے-کی-اجازت-نہیں-دیں-گے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org