QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کو سیکیورٹی خدشات، گورنر سندھ کو آگاہ کر دیا

28 Feb 2021 19:33

وفد نے گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے اراکین اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے، ان حالات میں سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ایم کیو ایم اراکین نے گورنر سندھ کو اراکین اسمبلی کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ  عمران اسماعیل سے ملاقات کے وقت ایم کیو ایم کے وفد میں رکن اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری شامل تھے۔ وفد نے گورنر سندھ کو اراکین اسمبلی کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔ ایم کیو ایم کے وفد نے گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے اراکین اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے، ان حالات میں سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش ہے۔ گورنر سندھ کو وزیراعظم عمران خان تک پیغام پہنچانے کی درخواست کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 918881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918881/ایم-کیو-کو-سیکیورٹی-خدشات-گورنر-سندھ-آگاہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org