QR CodeQR Code

وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

28 Feb 2021 19:57

نتائج کو وفاق المدارس الشیعہ کی ویب سائیٹ www.wmshia.com پر بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ وفاق کی طرف سے جاری اعلامیہ میں اعلان کیا گیا ہے کہ ری چیکنگ کی درخواستیں ایک ماہ کے اندر ناظم امتحانات کے نام مقررہ فیس کیساتھ بھجوائی جا سکتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے درجہ شہادت الثانویہ العامہ سے شہادة العالمیہ تک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نیز حفظ القران، تجوید و قرات اور پیش نمازی کے ضمنی امتحانات 2020ء کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ نتائج کو وفاق المدارس الشیعہ کی ویب سائیٹ www.wmshia.com پر بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ وفاق کی طرف سے جاری اعلامیہ میں اعلان کیا گیا ہے کہ ری چیکنگ کی درخواستیں ایک ماہ کے اندر ناظم امتحانات کے نام مقررہ فیس کیساتھ بھجوائی جا سکتی ہیں۔ جبکہ مدارس کو بھی گزٹ کی فوٹو کاپی بذریعہ ڈاک بھجوائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ وفاق المدارس الشیعہ کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اپنے خطابات، خطباتِ جمعہ اور مجالس میں ہمیشہ قرآن فہمی پر زور دیتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ قرآن سے کسی بھی طرح کا تعلق، رابطہ، اُنس، محبت ہر مسلمان کیلئے لازم اور باعثِ سعادت ہے۔ قرآن مجید کو دیکھنے اور تلاوت سے لے کر حفظ کے تمام مراحل اللہ کی اطاعت و رضا کے عین مطابق ہیں لیکن اصل فائدہ تب ہے جب ترجمہ سے آشنائی اور غور و فکر کی عادت بھی ہو۔ وہ ہمیشہ اس بات کی تاکید کرتے ہیں کہ قرآن مُردوں کیلئے نہیں، زندوں کیلئے ہے، قبرستانوں میں نہیں، گھروں میں پڑھنے اور عمل کرنے کیلئے نازل ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 918883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918883/وفاق-المدارس-الشیعہ-نے-ضمنی-امتحانات-کے-نتائج-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org