7
0
Sunday 28 Feb 2021 19:57

وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے درجہ شہادت الثانویہ العامہ سے شہادة العالمیہ تک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نیز حفظ القران، تجوید و قرات اور پیش نمازی کے ضمنی امتحانات 2020ء کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ نتائج کو وفاق المدارس الشیعہ کی ویب سائیٹ www.wmshia.com پر بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ وفاق کی طرف سے جاری اعلامیہ میں اعلان کیا گیا ہے کہ ری چیکنگ کی درخواستیں ایک ماہ کے اندر ناظم امتحانات کے نام مقررہ فیس کیساتھ بھجوائی جا سکتی ہیں۔ جبکہ مدارس کو بھی گزٹ کی فوٹو کاپی بذریعہ ڈاک بھجوائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ وفاق المدارس الشیعہ کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اپنے خطابات، خطباتِ جمعہ اور مجالس میں ہمیشہ قرآن فہمی پر زور دیتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ قرآن سے کسی بھی طرح کا تعلق، رابطہ، اُنس، محبت ہر مسلمان کیلئے لازم اور باعثِ سعادت ہے۔ قرآن مجید کو دیکھنے اور تلاوت سے لے کر حفظ کے تمام مراحل اللہ کی اطاعت و رضا کے عین مطابق ہیں لیکن اصل فائدہ تب ہے جب ترجمہ سے آشنائی اور غور و فکر کی عادت بھی ہو۔ وہ ہمیشہ اس بات کی تاکید کرتے ہیں کہ قرآن مُردوں کیلئے نہیں، زندوں کیلئے ہے، قبرستانوں میں نہیں، گھروں میں پڑھنے اور عمل کرنے کیلئے نازل ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 918883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مظھر حسین
Pakistan
میں نے 2021ء میں ضمنی امتحان کا داخلہ بھیجا تھا لیکن مجھے رولنمبر نہیں ملا تھا، امتحان میں نے دیا تھا، اب رزلٹ نہیں مل رہا۔
عمران علی
Pakistan
رزلٹ شھادت ثانویہ عامہ
ہادی رضا
Iran, Islamic Republic of
ایف اے کرنی ہے
عمران علی
Pakistan
شھادت ثانویہ عامہ کا رزلٹ
محمد یونس
Pakistan
ما شاء اللہ
علی رضا
China
میں نے 2021ء میں ضمنی امتحان کا داخلہ بھیجا تھا لیکن مجھے رولنمبر نہیں ملا تھا، امتحان میں نے دیا تھا، اب رزلٹ نہیں مل رہا۔
M pirali
China
بھتریں ماشاءاللہ
ہماری پیشکش