QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس میں لگاتار اضافہ، ایک لاکھ 57 ہزار ہلاکتیں

28 Feb 2021 21:26

وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 مریضوں کی ہلاکت سے بھارت میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 51 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں لگاتار پانچ دن سے کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہورہی ہے جبکہ چوتھے روز وائرس کے نئے کیسز 16 ہزار سے زیادہ تھے دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ ایک ہزار 266 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 مریضوں کی ہلاکت سے بھارت میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 51 ہوگئی ہے۔ بدھ سے اتوار تک ہر روز مرنے والوں کی تعداد 100 سے زیادہ رہی ہے۔ یہ تعداد بدھ کے روز 104، جمعرات کو 138، جمعہ کو 120 اور ہفتہ کے روز 113 تھی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد ملک میں ایک کروڑ سات لاکھ 96 ہزار 731 ہوچکی ہے اور اسی عرصہ میں 11718 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے شفایاب مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 75 ہزار 169 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 4921 سے بڑھ کر 1.64 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.10 فیصد، فعال کیسز کی شرح 1.48 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔


خبر کا کوڈ: 918884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918884/بھارت-میں-کورونا-وائرس-لگاتار-اضافہ-ایک-لاکھ-57-ہزار-ہلاکتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org