0
Sunday 28 Feb 2021 21:56

جموں و کشمیر کی ترقی کاغذوں پر ہے زمینی سطح پر نہیں، غلام نبی آزاد

جموں و کشمیر کی ترقی کاغذوں پر ہے زمینی سطح پر نہیں، غلام نبی آزاد
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلٰی غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی ترقی صرف کاغذوں پر ہے جبکہ زمینی سطح پر صورتحال بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں لوگوں کی آمدنی صفر ہوگئی ہے اور سرکار ٹیکس پر ٹیکس لگا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو چاہیئے کہ وہ لوگوں کے اقتصادی حالات کو ٹھیک کرے۔ غلام نبی آزاد نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ زمین پر کام ہونا چاہیئے، ترقی صرف کاغذوں اور ٹیلی ویژن پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں کی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے اور یہاں کارخانے بند ہوگئے ہیں، جس سے بے روزگاری کافی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بجٹ کے علاوہ بھی الگ الگ چیزوں کے لئے دلی سے پیسہ لاتے تھے لہذا ضرورت ہے کہ دلی سے دو گنا زیادہ پیسہ لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی آمدنی صفر ہوئی ہے اور اس پر ٹیکس پر ٹیکس لاگو کیا جا رہا ہے اور اب ہاؤسنگ ٹیکس بھی لگایا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ لوگوں کے اقتصادی حالات کو ٹھیک کرے۔
خبر کا کوڈ : 918885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش