QR CodeQR Code

بندوق اور پتھر سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے، محبوبہ مفتی

28 Feb 2021 21:23

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں خون خرابہ بند کرنے کیلئے نوجوانوں کیساتھ بات چیت ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں خون خرابہ بند کرنے کے لئے نوجوانوں کے ساتھ بات چیت ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ بندوق اور پتھر سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے بلکہ کھوئے ہوئے وقار کو حاصل کرنے کے لئے پُرامن طریقے سے جدوجہد کی جانی چاہیئے۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز جنوبی ضلع پلوامہ میں پارٹی کارکنوں کی ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔ انہوں نے بھارت و پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر پر مذاکرات پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ساتھ ہی لائن آف کنٹرول دیرینہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 918886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918886/بندوق-اور-پتھر-سے-کچھ-حاصل-ہونے-والا-نہیں-ہے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org