0
Sunday 28 Feb 2021 21:21

رکن گلگت بلتستان اسمبلی کا نام بدستور فورتھ شیڈول میں موجود

رکن گلگت بلتستان اسمبلی کا نام بدستور فورتھ شیڈول میں موجود
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبر غلام شہزاد آغا کو فورتھ شیڈول سے ابھی تک نہیں نکالا گیا۔ پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا اسمبلی اجلاس میں جانے سے پہلے سٹی تھانہ کے ایس ایچ او سے اجازت لینے کا پابند ہیں، یکم مارچ کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے رکن اسمبلی تھانے سے اجازت لے کر گلگت روانہ ہو گئے۔ غلام شہزاد آغا کو دو سال قبل فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا تھا، ان کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ سید علی رضوی سمیت کئی سیاسی و مذہبی شخصیات کو بھی فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا تھا۔ بعد میں عوامی احتجاج کے بعد کئی شخصیات کے ناموں کو فورتھ شیڈول سے نکالا گیا تھا تاہم رکن اسمبلی کا نام ابھی تک فورتھ شیڈول میں موجود ہے۔ دوسری جانب فورتھ شیڈول میں شامل ہونے کی وجہ سے پی پی کے رکن اسمبلی کو ابھی تک تنخواہ و مراعات ادا نہیں کی گئیں، ان کے شناختی کارڈ اور اکائونٹ بھی ابھی تک بلاک ہیں۔ یاد رہے کہ غلام شہزاد آغا نے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا تاہم وہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر پیپلزپارٹی کی جانب سے رکن منتخب ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 918889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش