0
Sunday 28 Feb 2021 22:00

پی آئی اے نے گلگت روٹ پر کرایوں میں اضافہ کر دیا

پی آئی اے نے گلگت روٹ پر کرایوں میں اضافہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے نے گلگت اسلام آباد روٹ پر کرایوں میں اضافہ کر دیا۔ یکم مارچ سے کرایہ 14670 روپے سے بڑھا کر 15981 روپے کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایک ماہ قبل ہی پی آئی اے نے گلگت بلتستان کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان صرف ایک ماہ تک ہی کارگر ثابت ہوا، یکم مارچ سے پی آئی اے کرایوں میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد سے گلگت تک صرف 50 منٹ لگتے ہیں اور کرایہ 15981 روپے ہے جبکہ اسلام آباد سے کراچی کا دورانیہ 2 گھنٹے ہے اور کرایہ 12500 روپے ہے۔
خبر کا کوڈ : 918893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش