QR CodeQR Code

ملتان نے پاکستان کو صدمے بھی دئیے جن میں سے ایک یوسف رضا گیلانی صاحب ہیں، شہباز گل 

28 Feb 2021 23:23

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ڈیم ایم کے اپنے لوگ ان کو ووٹ نہیں دیں گے، پی ڈی ایم کے بہت سارے لوگ ہمارے رابطے میں ہیں، تحریک انصاف پاکستان کی آئین کی حفاظت کی خاطر سپریم کورٹ میں گئی، مسلم لیگ (ن) تو اب پتلی گلی سے کٹ مار کر نکل گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ملتان نے پاکستان کو بہت اچھی چیزیں دیں، مگر ملتان نے پاکستان کو صدمے بھی دئیے جن میں سے ایک یوسف رضا گیلانی صاحب ہیں، ان کے دور حکومت میں ترک خاتون اول ہار کا معاملہ ہوا جو غائب کیا گیا، لوٹ مار ہو کرپشن ہو سپریم کورٹ کے احکامات کی پامالی کی بات ہو یہ سب ماضی لوگوں کے سامنے ہے، پیپلزپارٹی ہو یا نوازلیگ پی ڈی ایم یہ الیکشن نہیں جیت سکتی، پی ڈیم ایم کے اپنے لوگ ان کو ووٹ نہیں دیں گے، پی ڈی ایم کے بہت سارے لوگ ہمارے رابطے میں ہیں، تحریک انصاف پاکستان کی آئین کی حفاظت کی خاطر سپریم کورٹ میں گئی، مسلم لیگ (ن) تو اب پتلی گلی سے کٹ مار کر نکل گئی، مرحومہ کلثوم نواز کے الیکشن ڈھائی سو کروڑ روپے سرکار کے لگائے، حمزہ شہباز کی رہائی پر مریم نواز پر زیادہ پریشر پڑا ہے، مسلم لیگ (ن) کی پارٹی میں جموریت نہیں ہے اب راج کماری اور راج کمار کی جنگ ہے کہ نیا ولی عہد کون ہوگا، مریم نواز اپنی جنگ لڑیں گی حمزہ شہباز اپنی جنگ لڑیں گے، مریم صفدر کو آنے والے دنوں میں مشکل میں دیکھ رہا ہوں، کیونکہ اب حمزہ شہباز رہا ہو چکے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 918906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918906/ملتان-نے-پاکستان-کو-صدمے-بھی-دئیے-جن-میں-سے-ایک-یوسف-رضا-گیلانی-صاحب-ہیں-شہباز-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org