QR CodeQR Code

لیہ، جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ٹریکٹر ٹرالیوں پر احتجاج کا اعلان

28 Feb 2021 23:50

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی چوہدری اصغر علی گجر کا کہنا تھا کہ مرکز جماعت اسلامی سے صدر بازار شمالی گیٹ تک ٹریکٹر ٹرالیوں پر عوام کے ساتھ احتجاج کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے آئے روز بڑھتی مہنگائی کے خلاف  7 مارچ کو لیہ میں ٹریکٹر ٹرالیوں پر کسانوں کے ساتھ احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے، لیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی چوہدری اصغر علی گجر کا کہنا تھا کہ مرکز جماعت اسلامی سے صدر بازار شمالی گیٹ تک ٹریکٹر ٹرالیوں پر عوام کے ساتھ احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، مہنگائی کے باعث غریب طبقہ شدید پریشان ہے، سفید پوش لوگوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کا مقصد کسانوں کی آواز کو بلند کرنا ہے، کھاد، بیج، ڈیزل، پٹرول و دیگر خوردو نوش اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔ عوام مہنگائی میں اضافے کے خلاف احتجاج میں شریک ہوں۔


خبر کا کوڈ: 918907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918907/لیہ-جماعت-اسلامی-کا-مہنگائی-کیخلاف-ٹریکٹر-ٹرالیوں-پر-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org