0
Sunday 28 Feb 2021 23:50

لیہ، جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ٹریکٹر ٹرالیوں پر احتجاج کا اعلان

لیہ، جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ٹریکٹر ٹرالیوں پر احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے آئے روز بڑھتی مہنگائی کے خلاف  7 مارچ کو لیہ میں ٹریکٹر ٹرالیوں پر کسانوں کے ساتھ احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے، لیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی چوہدری اصغر علی گجر کا کہنا تھا کہ مرکز جماعت اسلامی سے صدر بازار شمالی گیٹ تک ٹریکٹر ٹرالیوں پر عوام کے ساتھ احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، مہنگائی کے باعث غریب طبقہ شدید پریشان ہے، سفید پوش لوگوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کا مقصد کسانوں کی آواز کو بلند کرنا ہے، کھاد، بیج، ڈیزل، پٹرول و دیگر خوردو نوش اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔ عوام مہنگائی میں اضافے کے خلاف احتجاج میں شریک ہوں۔
خبر کا کوڈ : 918907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش