QR CodeQR Code

ملکی دفاع کے لئے ہمارے کارکن پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ثروت اعجاز قادری

28 Feb 2021 23:32

ملتان میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ووٹ فروشی اور جسم فروشی کو برابر سمجھتے ہیں، سینٹ الیکشن کے طریقہ کار کے حوالے سے اپوزیشن اپنے قائدین کے موقف سے پیچھے ہٹ گئی، چوروں کی حمایت کرنے والے بھی چور کہلائیں گے۔ 


اسلام ٹائمز۔ ملکی دفاع کے لئے ہمارے کارکن پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہر روز سرپرائز دیں گے، احتساب عمل کی حمایت کرتے رہیں گے، پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بلاتفریق احتساب ضروری ہے، ستر سال تک حکومت کرنے والے وزیراعظم عمران خان کو پانچ سال مکمل کرنے کا موقع دیں۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے ملتان ٹی ہاوس میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدل تعلیم اور امن و امان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، جب تک عدل اور تعلیم کی فروخت ختم نہیں ہوتی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا، پاکستان سنی تحریک ملک کے کمزور طبقات کی آواز بنے گی، پاکستان کی بقا اور ترقی کے لئے ہر حکومتی مثبت فیصلے کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ فروشی اور جسم فروشی کو برابر سمجھتے ہیں، سینٹ الیکشن کے طریقہ کار کے حوالے سے اپوزیشن اپنے قائدین کے موقف سے پیچھے ہٹ گئی، چوروں کی حمایت کرنے والے بھی چور کہلائیں گے، یہ درد بھی ہماری ماں ہے، وطن عزیز کے غداروں سے بات نہیں ہو سکتی، پاکستان سنی تحریک کے کارکن پاکستان کی بقا اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 918910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918910/ملکی-دفاع-کے-لئے-ہمارے-کارکن-پاک-فوج-شانہ-بشانہ-کھڑے-ہیں-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org