QR CodeQR Code

حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، شاہد خاقان عباسی

1 Mar 2021 00:39

لیگی رہنماء نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست راہ پر گامزن تھی، سی پیک بن رہا تھا، لیکن یکدم ترقی کرتے ملک کو غربت و بے روز گاری کے حالات سے دوچار کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا رول ملکی سیاست سے ختم ہونے کی بات درست ہو۔  شکر گڑھ میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  ایٹمی ملک کے عوام کو عمران خان نیازی نے 2 وقت کی روٹی سے محروم کر دیا، ایٹمی طاقت کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور بے روزگاری ہے،   یہ پاکستان کی بدنامی اور بے عزتی ہے جو حالات حکومت نے پیدا کر دیئے ہیں۔ لیگی رہنماء نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست راہ پر گامزن تھی، سی پیک بن رہا تھا، لیکن یکدم ترقی کرتے ملک کو غربت و بے روز گاری کے حالات سے دوچار کر دیا گیا، وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو نئی بنیاد پر کھڑا کیا جائے،  تمام ادارے اپنے دائرے میں رہ کر اپنا اپنا کام کریں،  بیورو کریٹ ملک کو اچھی طرح چلائیں تو ملک جنت بن سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 918924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918924/حمزہ-شہباز-کی-رہائی-کسی-ڈیل-کا-نتیجہ-نہیں-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org