QR CodeQR Code

جارح سعودی عرب کو اسکی جغرافیائی گہرائی میں کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا ہے، جنرل یحیی سریع

1 Mar 2021 11:37

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اللہ کے فضل سے یمنی فورسز نے سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع دشمن کی حساس پوزیشنوں و فوجی مقامات کو 1 "ذوالفقار بیلسٹک میزائل" اور 9 "صماد-3" یمنی ڈرون طیاروں کی مدد سے جبکہ ابہا اور خمیس مشیط کے جارح فوجی اڈوں کو "قاصف2K" ڈرون طیاروں کے ذریعے انتہائی درستگی کیساتھ نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے جارح ملک سعودی عرب کو ملک میں تیار کردہ 15 ڈرون طیاروں اور 1 بیلسٹک میزائل کے ذریعے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جنرل یحیی سریع نے تاکید کی کہ جارح ملک سعودی عرب کی جغرافیائی گہرائی میں "توازن الردع الخامسہ" (پانچواں جوابی توازن) نامی یہ مشترکہ آپریشن 15 یمنی ڈرون طیاروں اور 1 بیلسٹک میزائل کے ذریعے کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اللہ کے فضل سے یمنی فورسز یمنی بیلسٹک میزائل ذوالفقارنے سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع دشمن کی حساس پوزیشنوں و فوجی مقامات کو 1 "ذوالفقار بیلسٹک میزائل" اور 9 "صماد-3" یمنی ڈرون طیاروں کی مدد سے جبکہ ابہا اور خمیس مشیط کے جارح فوجی اڈوں کو 6 "قاصف2K" ڈرون یمنی ڈرون صماد3طیاروں کے ذریعے انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ جنرل یحیی سریع نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ گذشتہ رات "توازن الردع الخامسۃ" نامی مشترکہ آپریشن انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے، کہا کہ یمنی ڈرون قاصف 2Kجب تک ہمارے ملک کے خلاف جارح اتحاد کے حملے اور سرحدی محاصرہ جاری رہے گا، ہماری جانب سے بھی پہلے سے بڑھ کر جوابی اقدامات اٹھائے جاتے رہیں گے۔ انہوں نے حجاز کے رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض سعودی شاہی رژیم سے متعلق تمام فوجی مراکز اور ہوائی اڈوں سے دور رہیں۔


خبر کا کوڈ: 918925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918925/جارح-سعودی-عرب-کو-اسکی-جغرافیائی-گہرائی-میں-کامیابی-کیساتھ-نشانہ-بنایا-ہے-جنرل-یحیی-سریع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org