QR CodeQR Code

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

1 Mar 2021 01:30

ٹرمپ کنزرویٹیو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کرینگے، جس میں وہ ممکنہ طور پر 2024ء کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کرسکتے ہیں۔ صدارت سے سبکدوشی اور جو بائیڈن کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ سابق امریکی صدر کی پہلی باقاعدہ عوامی تقریر اور سیاسی سرگرمی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کنزرویٹیو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ ممکنہ طور پر 2024ء کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کرسکتے ہیں۔ صدارت سے سبکدوشی اور جو بائیڈن کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ سابق امریکی صدر کی پہلی باقاعدہ عوامی تقریر اور سیاسی سرگرمی ہوگی۔ ٹرمپ کی تقریر کے حاصل ہونے والے اقتباسات کے مطابق وہ ریپلکن پارٹی کے مستقبل اور اپنے سیاسی ایجنڈے سے متعلق اہم اعلانات کریں گے۔ اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ریپلیکن پارٹی پر اپنے کنٹرول اور بالادستی کا دعویٰ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 918927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918927/سابق-امریکی-صدر-ٹرمپ-نے-سیاسی-سرگرمیوں-کا-ا-غاز-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org